نواب آف جوناگڑھ نے بھارت کو خبردار کردیا نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی نے کراچی میں جونا گڑھ کے نئے دیوان کی تقرری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جونا گڑھ کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مودی سن لو جوناگڑھ کل بھی پاکستان تھا ،جونا گڑھ آج بھی پاکستان ہے اور جونا گڑھ پاکستان بن کے رہے گا-
حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے جونا گڑھ پر ناجائزقبضہ کیا ہوا ہے-ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں – تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ ہمارا ساتھ دیں کیونکہ جونا گڑھ کا مسئلہ صرف جونا گڑھ کی حدتک نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے-
#Junagadh #Pakistan #JunagadhIsPakistan
#جوناگڑھ_ہے_پاکستان
#جوناگڑھ_کا_وزیراعظم